پاکستان

فائزعیسیٰ قاضی کےچیف جسٹس بنتےہی جوڈیشل کونسل اورجوڈیشل کمیشن میں تبدیلیاں

جسٹس اعجاز الاحسن سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے جبکہ جسٹس سردار طارق پہلے ہی سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) سپریم جوڈیشل کونسل اور جوڈیشل کمیشن کے ممبران میں تبدیلی کی گئی ہے۔  جسٹس اعجاز الاحسن سپریم جوڈیشل کونسل کے رکن بن گئے جبکہ جسٹس سردار طارق پہلے ہی سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان اور 2 سینئر ترین جج سپریم جوڈیشل کونسل کا حصہ ہوتے ہیں۔

علاوہ ازیں جسٹس منیب اختر ججز تقرری کے لیے قائم جوڈیشل کمیشن کا حصہ بن گئے ہیں جبکہ جسٹس سردار طارق، جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس منصور پہلے ہی جوڈیشل کمیشن کا حصہ ہیں۔ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ چیف جسٹس پاکستان اور 4 سینئر جج رکن ہوتے ہیں جبکہ کمیشن کے دیگر ارکان میں ایک ریٹائرڈ جج، وزیرِ قانون، اٹارنی جنرل اور بار کونسل کا نمائندہ شامل ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button