پاکستان

 پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ؛چیف جسٹس فائز عیسیٰ کا پہلا بڑا ایکشن

پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سماعت کے لیے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ تشکیل دے دیا گیا۔

اسلام آباد(کھوج نیوز) پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ؛چیف جسٹس فائز عیسیٰ کا پہلا بڑا ایکشن،رپورٹ کے مطابق پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ پر سماعت کے لیے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں فل کورٹ تشکیل دے دیا گیا۔ فل کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ کے خلاف دائر درخواستوں پر کل سماعت کرے گا۔ سابق چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں آٹھ رکنی لارجر بینچ نے پریکٹس اینڈ پروسیجر ایکٹ معطل کیا تھا۔

جمعہ 15 ستمبر کو سپریم کورٹ میں پریکٹس اینڈ پروسیجر بل سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ رجسٹرار آفس نے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے چیف جسٹس آف پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھانے کے بعد فل کورٹ بینچ تشکیل دیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ جوڈیشل کمیشن کے سربراہ بھی بن گئے۔ جوڈیشل کمیشن کے ذریعے اعلیٰ عدلیہ میں ججز کی تعیناتیاں ہوتی ہیں اور سپریم کورٹ میں اس وقت دو جج صاحبان کی آسامیاں خالی ہیں۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سپریم جوڈیشل کونسل کے چیئرمین بھی بن گئے۔ سپریم جوڈیشل کونسل اعلیٰ عدلیہ کے ججز کیخلاف شکایات سننے کا فورم ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button