پاکستان

فضل الرحمان کی زرداری ، نواز کو لال جھنڈی، اپنی حکومت بنانے کا اعلان کر دیا

انتخابات جنوری کے آخر میں ہونے کا کہا جا رہا ہے، جنوری میں خیبرپختونخوا میں انتخابات ہونا مشکل ہوں گے: مولانا فضل الرحمان

ساہیوال(نمائندہ کھوج نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے زرداری ، نواز کو لال جھنڈی دیکھاتے ہوئے اپنی الگ حکومت بنانے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے سربراہ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ انتخابات جنوری کے آخر میں ہونے کا کہا جا رہا ہے، جنوری میں خیبرپختونخوا میں انتخابات ہونا مشکل ہوں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے مقدمات ابھی عدالت میں ہیں، ملک میں اس وقت صورتحال کی ذمہ دار پی ٹی آئی ہے، چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے کاموں سے ثابت کیا کہ وہ نا اہل ہے۔ زر مبادلہ کے ذخائر پی ٹی آئی والے 2 ارب پر لائے ہیں، پی ٹی آئی نے معاشی لحاظ سے ملک کو دلدل میں گرایا۔

سربراہ جے یو آئی کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت نے زرمبادلہ کے ذخائر کو 11 ارب تک پہنچایا ہے، اس وقت انتخابات نہیں ملک کی معیشت بہتر ہونا ضروری ہے۔ ہم ہر وقت الیکشن کے لیے تیار ہیں، جے یو آئی نے ساڑھے 3سال الیکشن کے لیے جدوجہد کی ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نواز شریف کا دوستوں سے جب بھی پوچھا انھوں نے کہا وہ آئیں گے، پی ڈی ایم اتحاد اب غیر فعال ہے، نواز شریف کے ویلکم کی ترتیب ن لیگ ہی بنائے گی۔ انکا مزید کہنا تھا کہ دوست ممالک پی ٹی آئی کے آنے کی باتیں ہونے تک مدد نہیں کریں گے، موجودہ دہشتگردی سے دنیا میں پیغام جائے گا کہ پاکستان پرامن ملک نہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button