پاکستان

بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنا کر دکھائیں گے’ خورشید شاہ کا دو ٹوک اعلان

مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ' پیپلز پارٹی نے اپنے دور حکومت میں پٹرول اور ڈالر کو بڑھنے نہیں دیا تھا: خورشید شاہ

کراچی(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں ہم چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنا کر دکھائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے دور حکومت مہنگائی بہت کم تھی شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے دور حکومت میں عوام کی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لئے بہت کام کیے جبکہ مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کا بیڑہ غرق کر دیا ہے ۔ شہباز شریف کی 16 ماہ کی کارکردگی انتہائی ناقص رہی ہم پٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا ۔ خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ملک ترقی کے لئے نوجوانوں کو آگے ہونا گا اس لئے اب چاہیے کچھ بھی ہو جائے ہم چیئرمین پیپلز پارٹی پارٹی بلاول بھٹو کو آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں وزیراعظم بنا کر دکھائیں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button