پاکستان

قبرستان میں ریڈ کارپٹ استقبال،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی درگت بنا ڈالی

ایک تصویرسوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو قبرستان میں دیکھا جا سکتا ہے

لاہور(کھوج نیوز)قبرستان میں ریڈ کارپٹ استقبال،شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کی درگت بنا ڈالی،رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آئے روز ہم وی آئی پی پروٹوکول کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر دیکھتے ہیں، پروٹوکول اور سیکیورٹی کے نام  پرحکومتی وسائل استعمال کرتے ہوئے سالانہ اربوں روپے لُٹا دیے جاتے ہیں، عوام کی جانب سے اس پر شدید ردِ عمل بھی دیکھنے کو ملتا ہے کہ ایک طرف ہم اہنے اخراجات پورے کرنے کے لیے دنیا کے سامنے ہاتھ پھیلاتے ہیں، مہنگائی کی لہرعروج پر ہے اور دوسری طرف حکمران طبقے کی عیاشیاں ختم ہونے کا نام نہیں لیتیں۔

ایسی ہی پروٹوکول کی ایک تصویرسوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں نگراں وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو قبرستان میں دیکھا جا سکتا ہے اور وہ ریڈ کارپٹ پر چلتے آ رہے ہیں۔ صارفین کی جانب سے اس پر شدید تنقید کی جا رہی ہے کہ آخر قبرستان میں ریڈ کارپٹ کیوں بچھایا گیا؟ سعدیہ مظہر نے تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ کیونکہ محسن نقوی نے اپنے سسر کی قبر پر فاتحہ پڑھنا تھی اس لیے قبرستان میں ریڈ کارپٹ بچھایا گیا تاکہ مردے بھی امپریس ہو جائیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button