پاکستان

لندن سےسیاست کرنے والے ڈرگئے،بلاول بھٹوکاسابقہ اتحادیوں کوکھلا چیلنج

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میں نے اپنے اتحادیوں سے کہا تھا کہ سیاست میں جو ڈرگیا وہ مرگیا، مگر وہ ڈرگئے اور الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔

حیدرآباد(کھوج نیوز)لندن سےسیاست کرنے والے ڈرگئے،بلاول بھٹوکاسابقہ اتحادیوں کوکھلا چیلنج، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میں نے اپنے اتحادیوں سے کہا تھا کہ سیاست میں جو ڈرگیا وہ مرگیا، مگر وہ ڈرگئے اور الیکشن سے بھاگ رہے ہیں۔ حیدرآباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی تربیت میں انتخابات سے بھاگنا نہیں، ہم کندھوں پر لاشیں اٹھا کر بھی انتخابات میں جانے کے عادی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ میں نے ایم کیو ایم سے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ نہ کرو مگر انہوں نے ہماری بات نہیں سنی جس کا متحدہ کو نقصان ہوا۔ چیئرمین پی پی پی نے کہاکہ ہم عمران خان کا مقابلہ عوام کی مدد سے کریں گے، کسی کیئرٹیکر کی مدد سے نہیں، جیو ایچ کیو اور جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والوں کے لیے پیغام ہے کہ ہم آپ سے نہیں ڈرتے۔

سابق وزیر خارجہ نے کہاکہ پیپلزپارٹی کی کردار کشی کا سلسلہ تین نسلوں سے جاری ہے، گزشتہ 15 سال میں ہمارے خلاف مہم کا مقصد ایک کٹھ پتلی کو ملک پر مسلط کرنا تھا۔ انہوں نے کہاکہ لندن سے سیاست کرنے والوں نے حیدرآباد کے مسائل حل نہیں کرنے۔ ہم نے حیدر آباد سے نفرت اور تقسیم کی سیاست کرنے والوں کا صفایا کیا ہے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہاکہ ہماری حکومت بنے گی تو اس کا فائدہ پاکستان اور عوام کو ہو گا، کیوں کہ ہم ہماری جماعت قائد عوام سے لے کر ملک و قوم کی خدمت کر رہی ہے۔ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر بھٹو نے عوام کے مسائل حل کیے، مگر کچھ لوگ تب بھی کہتے تھے کہ خاتون وزیراعظم نہیں بن سکتی۔

بلاول بھٹو نے عمران خان کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے نااہل اور سلیکٹڈ کی حکومت کا خاتمہ کیا۔ جس میں جیالوں کا بہت اہم کردار ہے۔ بلاول بھٹو نے کہاکہ دوسری جماعتوں اور پیپلزپارٹی میں ایک ہی فرق ہے کہ ہم اپنی گورننس کی بنیاد پر اپنے منشور پر انتخابات میں اتریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button