سوشل ایشوز

پنجاب بھرمیں کوڑے کےنام پر”جگا ٹیکس” کا نافذ

کوڑا ٹیکس پنجاب بھر کی 2468 دیہی یونین کونسلوں پر لگایا گیا ہے، رہائشی گھروں سے 50 روپے ماہانہ اور دکانوں سے 100 روپے ٹیکس لیا جائے گا

لاہور (کھوج نیوز)پنجاب بھرمیں کوڑے کےنام پر”جگا ٹیکس” کا نافذ ، محکمہ بلدیات نے پنجاب کے مختلف شہروں میں کوڑا ٹیکس نافذ کردیا ہے۔کھوج نیوز کے مطابق کوڑا ٹیکس پنجاب بھر کی 2468 دیہی یونین کونسلوں پر لگایا گیا ہے، رہائشی گھروں سے 50 روپے ماہانہ اور دکانوں سے 100 روپے ٹیکس لیا جائے گا جبکہ پیٹرول پمپ، شادی ہال اور سروس اسٹیشن پر ایک ایک ہزارٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ انڈسٹریل یونٹ سے دو ہزار روپے ماہانہ ٹیکس لیا جائے گا۔

منصوبےکے لیے 7404 سینٹری ورکرز بھرتی کر لیے گئے اور 12 ہزار ویلیج کونسلیں بھی بنا دی گئی ہیں،دیہات چمکیں گے پر سالانہ پانچ ارب 18لاکھ 28ہزار روپے خرچ ہوں گے اور 4 ارب ڈھائی کروڑ روپے ٹیکس کی مد میں اکھٹے ہوں گے۔ سیکریٹری بلدیات ڈاکٹر محمد ارشاد کے مطابق شہروں کی طرز پر دیہاتوں میں صفائی کی سہولتیں فراہم ہوں گی۔ کامیاب منصوبے کے لیے ٹیکس عائد کیا ہے، پٹواری لمبردار کوڑا ٹیکس اکھٹا کرنے میں مدد کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button