پاکستان

مجھے کسی نے ڈیل کی آفر نہیں کی: شاہ محمود قریشی کا دعویٰ

جیل میں میرے بیرک کے ساتھ پھانسی گھاٹ ہے، اگر میں نے ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے : شاہ محمود قریشی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ مجھے کسی نے ڈیل کے لئے پریس کانفرنس کرنے کی آفر نہیں دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ اگر میں نے ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی پرلٹکا دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ میں ملک سے غداری کاسوچ بھی نہیں سکتا۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جیل میں میرے بیرک کے ساتھ پھانسی گھاٹ ہے، اگر میں نے ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے ۔ چیئرمین پی ٹی آئی کے حوالے سے سوال پر انھوں نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی ہی پارٹی چیئرمین ہیں اس میں کوئی دورائے نہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ مجھے آج تک کسی نے ڈیل کے لئے پریس کانفرنس کرنے کی آفر نہیں دی اگر کوئی بھی اس کے متعلق کہتا ہے تو وہ سراسر مجھے پر جھوٹا الزام عائد کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button