پاکستان

محمود خان اچکزئی کا صدارتی انتخاب سے متعلق تاریخ ساز انکشاف

صدارتی الیکشن بڑے اچھے ماحول میں ہوئے، پہلی بار صدارتی الیکشن میں نہ کوئی ووٹ فروخت ہوا اور نہ ہی خریدا گیا: سربراہ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی

اسلام آباد(کھوج نیوز) پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ اور صدارتی انتخاب میں اپوزیشن کے امیدوار محمود خان اچکزئی نے صدارتی انتخاب سے متعلق تاریخ ساز انکشاف کر ڈالا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے آج ہونے والے صدارتی انتخاب کے متعلق حیران کن انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ اس مرتبہ ہونے والے صدارتی انتخاب میں پہلی مرتبہ نہ کوئی ووٹ فروخت ہوا اور نہ ہی کوئی ووٹ خریدا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ صدارتی امیدوار نامزد کرنے اور ساتھ دینے پر پی ٹی آئی کا مشکور ہوں۔خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کے تمام امیدواروں نے اپنی پارٹی کے امیدوار کو ووٹ دیا، پنجاب میں بھی ایسا ہی ہوا۔ صدارتی انتخاب میں کامیاب ہونے والے آصف زرداری کو مبارک باد دینے گیا تھا مگر وہ موجود نہیں تھے، پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کو آصف زرداری کی کامیابی کی مبارک باد دے دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button