پاکستان

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں بارشوں کے نئے سلسلہ کی پیشگوئی کر دی

جڑواں شہروں اسلام آباد،راولپنڈی میں ہلکی بارش اورموسم خوشگوار،سندھ ،کے پی کے ،پنجاب میں موسم خوشگوار اور بارش کا امکان ہے، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر، آن لائن ) ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہوگیا ہے جس سے جڑواں شہروں اسلام آباد،راولپنڈی میں ہلکی بارش اورموسم خوشگوار ہوگیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کا امکان ہے ۔کشمیر میں تیز ہوا ئوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، کشمیر میں بعض مقامات پر ژالہ باری/ مو سلا دھار بارش کی بھی توقع ہے ،گلگت بلتستان میں تیز ہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،چترال، دیر، سوات، مانسہرہ،ایبٹ آباد،چارسدہ،مردان،پشاور، کوہاٹ میں بارش کا امکان ،وزیرستان، ڈی آئی خان، بنوں، شا نگلہ، بو نیر اور خیبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران بعض مقامات پر ڑالہ باری/ مو سلا دھار بارش کی بھی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان، مری، گلیات سمیت خطہ پو ٹھو ہار، گو جرانوالہ، گجرات، سیا لکوٹ میں بارش کا امکان ہے، لا ہور، فیصل آباد، سر گو دھا، میا نوا لی، بھکر ، لیہ، ملتان، ڈی جی خان میں بارش کا امکان۔کوئٹہ ،ژوب، زیارت، قلات ،خضدار، بارکھان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button