پاکستان

کورونا نے ایک بار پھر سر اٹھانا شروع کر دیا، کیسز کی شرح میں حیران کن اضافہ

کورونا کے مزید 26مریض رپورٹ، مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ47 فی ہوگئی،قومی ادارہ صحت این آئی ایچ کی رپورٹ سامنے آگئی

اسلام آباد(ہیلتھ رپورٹر، آن لائن ) ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 26مریض سامنے آگئے ۔ قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میںکورونا کے 1ہزار 774 ٹیسٹ کئے گئے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کورونا کے 26 مریض رپورٹ ہوئے ، کرونا کے مثبت کیسز کی شرح 1 اعشاریہ47 فی رہی، ملک بھرمیں کورونا وائرس 11 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسلام آباد میں کورونا کے 6مریض رپورٹ جبکہ لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 7مریض رپورٹ ہوئے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button