پاکستان

مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی گٹھ جوڑ،نگران حکومت کو ہلا کر رکھ دیا

تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر اور (ن )لیگ کے بیرسٹر ظفراللہ خان نے اتفاق کیا ہے کہ نگران حکومت کا تصور ناکام ہوچکا ہے اور نگران حکومت نہیں ہونی چاہیے۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک)مسلم لیگ(ن) اور پی ٹی آئی گٹھ جوڑ،نگران حکومت کو ہلا کر رکھ دیا، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی ظفر اور (ن )لیگ کے بیرسٹر ظفراللہ خان نے اتفاق کیا ہے کہ نگران حکومت کا تصور ناکام ہوچکا ہے اور نگران حکومت نہیں ہونی چاہیے۔ بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ نگران حکومتوں کو اس لیے بنایا گیا تھا کہ نگران حکومتیں نیوٹرل ہوں گی اور صاف شفاف الیکشن ہوں گے لیکن نگران حکومتیں ناکام رہی ہیں۔ بیرسٹر ظفراللہ خان نے کہا کہ نگران حکومتیں تباہی ہیں، آئینی ترمیم کے ذریعے نگران حکومتوں کا خاتمہ ہونا چاہیے اور الیکشن کمیشن کے اختیارات میں اضافہ کردیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button