پاکستان

مسلم لیگ ن میں دھڑا بندی کی سرپرستی کون کر رہا ہے؟ رپورٹ نوازشریف کو پیش

حمزہ شہباز کی مبینہ سرپرستی سے ان رہنمائوں کے خلاف ایکشن لینا مشکل 'دھڑے بندی کے تاثر سے پارٹی کو آئندہ انتخابات میں مطلوبہ کامیابی میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہیں

لاہور(کھوج نیوز) پنجاب کے شہر صوبائی دارالحکومت میں مسلم لیگ ن میں دھڑا بندی کی سرپرستی کون کر رہا ہے؟ قائد ن لیگ و سابق وزیراعظم کو پیش کی گئی رپورٹ میں حیران کن انکشافات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن لاہور میں دھڑا بندی سے متعلق تیار کی گئی رپورٹ قائد ن لیگ میاں نوازشریف کو پیش کر دی گئی ہے ، یہ رپورٹ صدر ن لیگ لاہور سیف الملوک کھوکھر نے قائد ن لیگ میاں نوازشریف سے ملاقات میں پیش کی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ رپورٹ سامنے آنے کے بعد قائد ن لیگ لاہور میں اختلافات پر تشویش کا اظہار کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ سیف الملوک کھوکھر میاں نوازشریف کی وطن واپسی کے بعد ان سے متعدد ملاقاتیں کر چکے ہیں انہوں نے ملاقات کے دوران لاہور میں تنظیم سازی میں درپیش مشکلات اور پارٹی رہنمائوں کی کارکردگی سے متعلق رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ حمزہ شہباز کی مبینہ سرپرستی کے باعث ان رہنمائوں کے خلاف بطور صدر لاہور ایکشن لینا مشکل ہو چکا ہے اور دھڑے بندی کے تاثر سے پارٹی کو آئندہ انتخابات میں مطلوبہ کامیابی میں بھی مشکل پیش آ سکتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button