پاکستان

نوازشریف باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کب کرینگے؟ بڑی خبر سامنے آگئی

مسلم لیگ ن آئندہ ہفتے سے باقاعدہ سیاسی سرگرمیاں شروع کرے گی، پارٹی قائد نواز شریف سب سے پہلے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد و سابق وزیراعظم میاں نوازشریف ملک میں باقاعدہ سیاسی سرگرمیوں کا آغاز کب کریں گے؟ اس حوالے سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن آئندہ ہفتے سے باقاعدہ سیاسی سرگرمیاں شروع کرے گی، پارٹی قائد نواز شریف سب سے پہلے مانسہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے، چوہدری نثار علی خان اور شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کا امکان ہے جب کہ سردار مہتاب احمد خان سمیت ناراض ن لیگیوں سے ملاقاتوں کے لیے مشاورت بھی شروع کردی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم کی دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کا شیڈول بھی طے کیا جا رہا ہے، جس میں نواز شریف کی حالیہ حلیف جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتوں کو ترجیح دی جائے گی۔

ادھر مسلم لیگ ن کے رہنما سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہمارے راستے میں قانونی نہیں بلکہ جو غیر قانونی رکاوٹیں حائل کی گئی تھیں وہ اب ریت کی دیواریں ثابت ہورہی ہیں، نواز شریف کے ساتھ کھلی واضع واشگاف اور دو ٹوک ناانصافیاں کی گئیں جو ایک ایک کرکے دور ہوجائیں گی اور وہ سیاست میں اپنا واضح کردار ادا کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button