پاکستان

نوازشریف نےالیکشن کی تاریخ کس سےمشاورت کےبعد دی؟

اسلام آباد(کھوج نیوز)سابق وزیراعظم میاں نوازشریف الیکشن میں تاخیر کیوں نہیں چاہتے ،الیکشن کب تک ہوجائیں گے نوازشریف تاریخ کس کے ساتھ مشاورت کے بعد دی، مسلم لیگ( ن ) کے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ نواز شریف ستمبرکے تیسرے ہفتے میں وطن واپس آئیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ حکومت جانے لگتی ہے تو اسے بہت سے بھولے کام یاد آجاتے ہیں، میں نے کہا تھا کہ بل میں برق رفتاری اچھی نہیں ہے، جلدی زیادہ بل آتے ہیں تو ان کے مسودے پر غور نہیں ہوتا، جو بل آئے ان کی ضرورت تھی، یہ (ن) لیگ کے بل نہیں تھے پی ڈی ایم کے بل تھے۔
عرفان صدیقی نے کہا کہ ان لوگوں نے بل کی تیاریوں کے اجلاسوں میں شرکت کی ، بل پر دستخط کیے، میرا بل 14 ما

سے گم ہے، یہ بل میری پراپرٹی تھی، اس حوالیسے 10 اگست کو اسپیکر کو خط لکھا لیکن ابھی تک کوئی رسپانس نہیں آیا۔انہوں نے مزید کہا کہ پارلیمنٹ اپنی توہین کا خود احتساب نہیں کرسکتی تو کسی اور کا کیا کرے گی۔
عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ نوازشریف ستمبرکے تیسرے ہفتے میں وطن آئیں گے اور انتخابی مہم چلائیں گے، نوازشریف چاہتے ہیں کہ الیکشن میں تاخیر نہیں ہونا چاہیے، نوازشریف سمجھتے ہیں اس سال الیکشن ہوجائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button