شوبز

اداکارہ ماہرہ خان کی دوسری شادی کی حقیقت گھر کے بھیدی نےکھول دی

اداکارہ کی مینیجر کی جانب سے بھی ماہرہ کی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔

کراچی(کھوج نیوز) اداکارہ ماہرہ خان کی دوسری شادی کی حقیقت گھر بھیدی نے کھول دی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی سپر اسٹار اورخوبرو اداکارہ ماہرہ خان سے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں زیرِ گردش ہیں کہ اداکارہ جلد دوسری مرتبہ شادی کے بندھن میں بندھنے جا رہی ہیں۔ یہ خبر 16 اگست بروز  بدھ کو انسٹاگرام پیجز کی جانب سے شیئر کی گئیں جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ماہرہ کی شادی کی تقریب کا اہتمام اگلے ماہ ستمبر میں پنجاب کے معروف ہل اسٹیشن پر قریبی رشتہ داروں اور دوست احباب کی موجودگی میں کیا جائے گا۔

فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ
فوٹو: اسکرین شاٹ

ان پیجز نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ اداکارہ کی شادی ان کے قریبی اور پرانے دوست سلیم خان سے ہوگی۔ بتایا گیا ہے کہ شادی کی تقریب انتہائی نجی نوعیت کی ہوگی جس میں صرف قریبی رشتہ دار اور دوست موجود ہوں گے۔ جب اس خبر کی تصدیق یا تردید کے لیے ماہرہ خان کی مینیجر اور ٹیم کی رکن انوشے طلحہٰ خان سے رابطہ کیا تو انہوں نے ان رپورٹس کو غیر ذمہ دارانہ صحافت قرار دیا۔

انوشے کے مطابق یہ رپورٹس اداکارہ کی فیملی یا ٹیم کے ممبر کے آفیشل بیان کے بغیر شائع کی گئی ہیں تاہم اداکارہ کی مینیجر کی جانب سے بھی ماہرہ کی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔  یاد رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب اداکارہ کی شادی کی خبریں سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں بلکہ چار سال قبل بھی ماہرہ خان اور سلیم کریم کی ترکیہ میں منگنی کی خبریں سامنے آئی تھیں۔

بعدازاں اس حوالے سے ماہرہ خان نے وضاحت پیش کرتے ہوئے گردش کرتی خبروں کی تردید کر دی تھی۔ واضح رہے کہ ماہر ہ خان کی پہلی شادی 2007 میں علی عسکری کے ساتھ ہوئی تھی جو 2015 میں علیحدگی پر ختم ہوئی، اداکارہ کا پہلی شادی سے ایک بیٹا اذلان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button