پاکستان

نگراں حکومت کی آمد، ن لیگ کے کیسز ری اوپن، مریم نواز اور ثناء اللہ پر گرفتاری کے بادل منڈلانے لگے

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور رانا ثناء اللہ کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی ہے

اسلام آباد (کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک)نگراں حکومت کے آتے ہی ن لیگ کے کیسز بھی ری اوپن ہونا شروع ہو گئے ہیں ، مریم نواز اور ثناء اللہ پر گرفتاری کے بادل منڈلانے لگے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ 22 اگست کو سماعت کرے گا ، سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ میں جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہیں۔ نیب نے شمیم شوگرملز کیس میں مریم نواز کی ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔ دوسری جانب سپریم کورٹ میں سابق وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کی بھی ضمانت منسوخی کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔ چیف جسٹس عمر عطابندیال کی سربراہی میں 2رکنی بینچ 23اگست کوسماعت کرے گا ، سپریم کورٹ کی جانب سے فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے گئے ہیں۔ نیب نے رانا ثنااللہ کیخلاف زائد اثاثوں کے الزام میں ضمانت منسوخی کی درخواست دائر کی تھی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button