پاکستان

شہباز شریف بھی عمران خان کے نقش قدم پر ، اپنے ہی بیانات پر یوٹرن لینا شروع کردیا

چاہیے کچھ بھی ہو جائے الیکشن وقت پر ہوں گے اور اگر مینڈیٹ ملا تو نوازشریف ہی اگلے وزیراعظم بنیں گے: سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف

لاہور(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے صدر و سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف بھی چیئرمین پی ٹی آئی کے نقش قدم پر چلے نکلے، اپنے ہی بیانات پر یوٹرن لیناشروع کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چاہیے کچھ بھی ہو جائے الیکشن وقت پر ہوں گے اور اگر مینڈیٹ ملا تو نوازشریف ہی اگلے وزیراعظم بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف میرا لیڈر ہے اور میں ان کا کارکن ہوں ، سیاست میں ضد نہیں بلکہ معاملات کو مذاکرات سے حل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے میری بطور وزیراعظم سب سے بڑی کامیابی یہ تھی کہ ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ۔ سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مختلف سیاسی جماعتوں سے الیکشن میں اتحاد ممکن ہے مجھ پر تو سیاسی مقدمات بنے ، سب کچھ برداشت کرلیا بیٹی اور بھتیجی کو بھی عدالتوں میں گھسیٹنا ناقابل برداشت تھا۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ہائوس کے اخراجات قومی خزانے سے نہیں بلکہ اپنی جیب سے ادا کیے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button