کھیل

سری لنکن ٹیم کو زبردست جھٹکا، کرکٹر لاہیرو تھریما نے خیر باد کہہ دیا

لاہیرو تھریمانے کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی 'انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ سے استعفی بھجوایا تھا

کولمبو (سپورٹس ڈیسک) سری لنکن ٹیم کو زبردست جھٹکا، سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی لاہیرو تھریماے نے 13 سالہ انٹرنیشنل کرکٹ خیر باد کہہ دیا ۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق سری لنکا کرکٹ کی جانب سے لاہیرو تھریمانے کی ریٹائرمنٹ کی تصدیق کردی گئی ہے، جس کے مطابق لاہیرو تھریمانے نے انٹرنیشنل کرکٹ کے تینوں فارمیٹ سے استعفی بھجوایا تھا۔ اس حوالے سے سری لنکن کرکٹ کے سی ای او ایشلیڈی سلوا کا کہنا تھا کہ لاہیرو تھریمانے کی خدمات یاد رکھی جائیں گی۔ واضح رہے کہ لاہیرو تھریمانے نے 44 ٹیسٹ، 127 ون ڈے اور 26 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے ہیں۔ 33 سالہ لاہیرو تھریمانے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2014 کی فاتح سری لنکن ٹیم کا حصہ تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button