پاکستان

نگراں وزیراعظم نے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کی حمایت کی یا مخالفت؟ پتا چل گیا

سیاستدان کے ملٹری کورٹ کے ٹرائل کے حق میں نہیں ، اگر کوئی سیاسی جماعت حساس تنصیبات پر حملہ یا توڑ پھوڑ میں ملوث ہوں تو ان کے خلاف ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہو سکتا ہے

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ملٹری کورٹس میں ٹرائل کی حمایت کی یا مخالفت ؟ تمام تر تفصیلات منظر عام پر آگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیر اعظم انوار لحق کاکڑ نے کہا کہ کسی بھی سیاستدان کے ملٹری کورٹ کے ٹرائل کے حق میں نہیں ہوں، لیکن اگر کوئی سیاسی جماعت احتجاج کے نام پر حساس تنصیبات پر حملہ کرے یا توڑ پھوڑ میں ملوث ہوں تو ان کے خلاف ملٹری کورٹ میں ٹرائل ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ جیسے نواز شریف سابقہ وزیرعظم رہ چکے ہیں اور ان کی لندن سے واپسی پر ان کو قانون کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی اسی طرح عمران خان بھی سابقہ وزیر عظم ہیں اور جیل میں ان کو بی کلاس کی سہولت دی جائے گی۔ کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی پر پابندی کا فیصلہ قانون کے مطابق ہو گا۔ آرمی چیف کی سروسز میں توسیع کی جا رہی ہے کہ نہیں کے جواب میں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ یہ مکمل طور پر حکومت اور وزیر اعظم کا اختیار ہے اور وہ اس اختیار کو استعمال کرتے ہوئے فیصلہ کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button