پاکستان

ن لیگ نے جنرل باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کیوں کی؟ رانا ثناء اللہ نے بڑا راز فاش کر دیا

ن لیگ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو روکنے کے لیے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کی : رانا ثناء اللہ

اسلام آباد(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) باجوہ کی مدت ملازمت میں توسیع کی حمایت کیوں کی ؟ رانا ثناء اللہ نے بڑا راز فاش کر کے تھرتھرلی مچا دی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا کہ جنرل باجوہ کی توسیع کے لیے ووٹنگ (2020میں)پارٹی کی جانب سے فتنہ (انتشار)سے لڑنے کے لیے ایک حکمت عملی کا اقدام تھا۔ یہ اصطلاح وہ اکثر سربراہ پی ٹی آئی کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعض فیصلے وقت کے تقاضوں کے مطابق سٹریٹیجی کا حصہ ہوتے ہیں۔ شاید یہ فیصلہ جو ہم نے کیا، اس فیصلے کے بعد جو اثرات مرتب ہوئے ان میں ہمیں ہدف کو حاصل کرنے یا وہ فتنہ اور وہ فساد جو اس ملک پر مسلط تھا، اس کو کم کرنے یا اس کا سامنا کرنے میں ہمیں مدد ملے۔ اس صورتحال میں بعض چیزیں نظر اور طرح سے آرہی ہوتی ہیں لیکن اس کے اثرات کچھ اور طرح سے ہوتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button