پاکستان

وزارتوں کی بندربانٹ کا فارمولا طے پاگیا،کس کون سا قلمدان ملےگا؟فیصلہ ہوگیا

وفاقی کابینہ کی تشکیل کےمعاملے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قریبی رفقا سے مشاورت مکمل کر لی

اسلام آباد(کھوج نیوز)وزارتوں کی بندربانٹ کا فارمولا طے پاگیا،کس کون سا قلمدان ملےگا؟فیصلہ ہوگیا،نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف کی ابتدائی کابینہ کے نام منظرعام پر آگئے تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی تشکیل کےمعاملے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قریبی رفقا سے مشاورت مکمل کر لی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ محمد اورنگزیب کو وزیرِ خزانہ، خواجہ آصف کو وزیرِ دفاع، اسحاق ڈار کو وزیرِ خارجہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ احسن اقبال کو منصوبہ بندی و ترقی اور نجکاری کی وزارتیں، عطاء تارڑ کو وزیرِ اطلاعات و نشریات کا قلمدان سونپے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

رانا ثناء اللّٰہ کو معاونِ خصوصی برائے داخلہ، شمشاد اخترکو معاونِ خصوصی برائے خزانہ بنائے جانے کا امکان ہے۔ امیر مقام کو وزارتِ آبی وسائل، مصدق ملک کو پیٹرولیم و توانائی کا قلم دان ملنے کا امکان ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما مصطفیٰ کمال کو سائنس و ٹیکنالوجی، فیصل سبزواری کو پورٹس اینڈ شپنگ اور فاروق ستار کو وزارتِ اوورسیز سونپے جانے کا امکان ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button