پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کی کابینہ تشکیل کےآخری مراحل میں داخل

شہبازشریف کابینہ میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو وزیرخارجہ کا قلمدان دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے

اسلام آباد (کھوج نیوز )نو منتخب وزیراعظم شہبازشریف کی ٹیم کی تشکیل کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ہوگیا، نئی کابینہ میں شامل وزیروں، مشیروں اور معاونین کے ناموں کا فیصلہ کرلیا گیا۔
کھوج نیوز کےمطابق ذرائع نے بتایا کہ شہبازشریف کابینہ میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈارکو وزیرخارجہ کا قلمدان دینےکا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ سابق نگران وزیرخزانہ شمشاد اخترکو معاون خصوصی خزانہ اور اورنگزیب خان کو مشیرخزانہ بنانےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ سابق نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کو مشیر خارجہ اور طارق فاطمی کو معاون خصوصی خارجہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔نئی کابینہ میں سابق نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کو مشیر داخلہ جبکہ خواجہ آصف کو وزارت دفاع کا قلمدان دیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق عطا اللہ تارڑ کو وزارت اطلاعات، مصدق ملک کووزارت توانائی کا قلمدان سونپنے اور احسن اقبال کو وزیر منصوبہ بندی و ترقی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ غازی اختر کو انڈسٹریز اور سلمان احمد کو بورڈ آف انویسٹمنٹ میں ذمہ داریاں دینے کا امکان ہے۔خیال رہے کہ جلیل عباس جیلانی نگران وزیر خارجہ، شمشاد اختر نگران وزیر خزانہ اور محسن نقوی نگران وزیراعلیٰ پنجاب رہے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button