پاکستان

وزیراعظم شہبازشریف کےسچ میں خطرات نظر آرہے ہیں،سینئرصحافی محمود شام بھی حیرت زدہ رہ گئے

محمودشام کا کہنا ہےکہ آخر ان کے ارادے کیا ہیں، فرمارہے ہیں کہ گیس بجلی کا گردشی قرضہ 5ہزار ارب روپے سے زیادہ ہو چکے ہیں۔

کراچی(کھوج ویب ڈیسک) وزیراعظم شہبازشریف کےسچ میں خطرات نظر آرہے ہیں،سینئرصحافی محمود شام بھی حیرت زدہ رہ گئے، سینئر صحافی اور کالم نگار محمود شام نے ایک مقامی اخبار میں لکے گئے اپنے کالم میں اس حیرت کا اظہار کیا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نہ جانے کیوں سچ بول رہے ہیں۔ مجھے ان کی صاف گوئی میں ان کیلئے کچھ خطرات نظر آرہے ہیں۔ مگر وہ کہہ صحیح رہے ہیں۔ ’’اب یا کبھی نہیں۔‘‘ اشرافیہ کو ان سے زیادہ کون جانتا ہوگا ۔ ببانگ دہل کہہ رہے ہیں۔’’مٹھی بھر اشرافیہ 90فیصد وسائل پر قابض ہے۔‘‘ بہت جراتمندانہ سچ۔ سب سے بڑے صوبے کے کئی بار وزیرا علیٰ، دوسری بار وزیر اعظم، تین بار وزارت عظمیٰ پر فائز رہنے والے کے چھوٹے بھائی، مقتدرہ کے محبوب، کیوں حقیقت بیانی کررہے ہیں۔

محمودشام کا کہنا ہے کہ آخر ان کے ارادے کیا ہیں۔ فرمارہے ہیں کہ ’’ کیا جواز ہے کہ غریب مہنگائی میں پسے اور اشرافیہ کو سبسڈی ملے۔‘‘ پھر یہ اعداد و شُمار بھی دے رہے ہیں۔ گیس بجلی کا گردشی قرضہ 5ہزار ارب روپے سے زیادہ۔ اور ایک انتہائی تشویشناک حق گوئی کہ ’’سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اُدھار لے کر دے رہے ہیں۔‘‘ ہمارے ماہر معیشت قیصر بنگالی یہی حقائق بیان کرتے ہیں تو ان کیخلاف مہم چل پڑتی ہے۔ معلوم نہیں کہ یہ بنگالی کیسے ہماری خاکستر میں ایک چنگاری بن کر باقی رہ گیا۔ ہم نے تو اس اکثریت سے نجات حاصل کرلی تھی۔ اکثریت ہمیں نہ مارچ 1971ءمیں قبول تھی اور نہ مارچ 2024 ءمیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button