پاکستان

مسلم لیگ(ن)کا کوئی بھی نام لیوا نہیں ہوگا اگر،،،،،وزیراعظم شہبازشریف ہوش اُڑا دینے والےنتائج سےآگاہ کردیا گیا

سلیم صافی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ہم سے یہ نہیں کہتا کہ تم بجلی، گیس اور تیل مہنگا کرو ۔ اس کامطالبہ صرف یہ ہے کہ اپنی آمدنی بڑھاو

اسلام آباد(کھوج نیوز)مسلم لیگ(ن)کا کوئی بھی نام لیوا نہیں ہوگا اگرشہبازشریف حکومت حسب سابق غریبوں پر بوجھ ڈالتی رہی ،معروف صحافی سلیم صافی نے موجودہ اتحادی حکومت اور وزیراعظم کو ہوش اُڑا دینے والے نتائج سے آگاہ کردیا۔سلیم صافی کا موقف ہے کہ پاکستان کی حکمرانی آسان کام نہیں لیکن اتنی مشکل بھی نہیں جتنا کہ اسے بنا دیا گیا ہے ۔ اگر حکمراں ایک انقلابی فیصلہ کرلیںکہ انہیں مافیاز پر ہاتھ ڈال کر دولت کی غیرمنصفانہ تقسیم کو ختم کرنا ہے اور پھر وہ ایسا کر بھی ڈالیں تو نہ صرف پاکستان کا معاشی بحران ختم ہوجائے گا بلکہ وہ حکمراں ہمیشہ کیلئے امر ہوجائیں گے ۔

سلیم صافی کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ہم سے یہ نہیں کہتا کہ تم بجلی، گیس اور تیل مہنگا کرو ۔ اس کامطالبہ صرف یہ ہے کہ اپنی آمدنی بڑھاو اور چونکہ آئی ایم ایف جانتا ہے کہ پاکستانی حکمراںڈائریکٹ ٹیکسیشن کرکے بڑے بڑے مافیاز پر ہاتھ نہیں ڈال سکتے اس لئے وہ حکومتوں سے ان ڈائریکٹ ٹیکسیشن کرواتا ہے جس کی وجہ سے عام آدمی حکومت سے بددل ہوتا ہے ۔ شہباز شریف حکومت کو یہ بات یاد رکھنی چاہئے کہ اس وقت مہنگائی اپنے عروج پر ہے ۔ غریب تو کیا مڈل کلاس لوگوں کا جینا بھی حرام ہوگیا ہے ۔ وہ بجلی، گیس اور تیل کی قیمتوں میں مزید اضافے کو برداشت نہیں کرسکتے ۔

سلیم صافی نے مزید کہا کہ اگر اس حکومت نے بوجھ امیر طبقات کی طرف منتقل کرکے معیشت کو سنبھالا دیا اور پرائیویٹائزیشن اور سرمایہ کاری میں اضافے جیسے اقدامات میں کامیاب ہوئی تو پھر یہ بطور مقبول جماعت امر ہوجائے گی لیکن اگر ایسا کرنے میں ناکام رہی اور حسب سابق قرضوں اور غریبوں پر مزید بوجھ ڈالنے سے کام چلاتی رہی تو پھر کوئی مسلم لیگ (ن) کا نام لیوا نہیں رہے گا ۔ انقلابی فیصلے کرنے کیلئے بیوروکریسی سے بھی کام لینے کی ضرورت ہے کیونکہ موجودہ بیوروکریسی گروپنگ کی شکار، نااہل اور کرپٹ بن چکی ہے۔ ان بیورکریٹس کی اکثریت کام کرنے کی بجائے، کام نہ کرنے کو اپنی ڈیوٹی سمجھنے لگی ہے۔ اسی طرح جو سرمایہ کار باہر بھاگ گیا ہے یا بھاگ رہا ہے، اسے بھی یقین دلا کر ملک کے اندر لانا ہوگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button