پاکستان

وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور نےوزیراعظم شہبازشریف کےدربارمیں حاضری کس خوف کی وجہ سےدی؟عمرچیمہ نےکچا چٹھا سامنےرکھ دیا

عمر چیمہ نے علی امین گنڈا پور کے چیف سکریٹری کیلئے نامزد کئے گئے شہاب علی شاہ کے بارے میں بہت سے چشم کشا حقائق کھول کر رکھ دئیے

لاہور (کھوج ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈاپور نےوزیراعظم شہبازشریف کےدربارمیں حاضری کس خوف کی وجہ سےدی؟عمرچیمہ نےکچا چٹھا سامنےرکھ دیا ،سینئر صحافی عمر چیمہ نے اپنے تازہ ترین وی لاگ میں علی امین گنڈا پور کے چیف سکریٹری کیلئے نامزد کئے گئے شہاب علی شاہ کے بارے میں بہت سے چشم کشا حقائق کھول کر رکھ دئیے عمر چیمہ نے کہا کہ شہاب علی شاہ کا تعلق عمران خان کے ماضی میں پرنسپل سیکریٹری رہنے والے اعظم خان کے گروپ سے ہے ۔

سینئر صحافی عمر چیمہ نے کہاہے کہ علی امین گنڈا پور اور وزیراعظم شہبازشریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بڑی پیار محبت کی باتیں ہوئی ہیں ، وہ اس طرح ملے ہیں کہ جیسے وہ کہہ رہے ہوں کہ ہم اتنی دیر سے کیوں ملے ہیں، علی امین گنڈا پور نے صلح صفائی کی باتیں کیں کہ عمران خان سے رابطے بڑھنے چاہئیں ، شہبازشریف نے عمران خان سے ملاقات کی اجازت دینے کی یقین دہانی بھی کروا دی ہے ، وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر عمران خان سے ملاقات بھی کر سکیں گے ۔

عمر چیمہ کا کہناتھا کہ سوچنے کی بات یہ ہے کہ دل اچانک کیسے بدل گئے؟ علی امین گنڈا پور کے خلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی کی ایک درخواست زیر غور ہے جس میں ایک شخص نے ان پر الزام عائد کیا ہے کہ ایک متنازع زمین ہے جس علی امین نے اپنا قرار دیاہے جبکہ انہوں نے ایک گاڑی بھی خریدی جس کے ذرائع آمدن کو انہوں نے وہی زمین ظاہر کیاہے جبکہ وہ زمین ان کی ہے ہی نہیں ، یعنی علی امین پر مس ڈیکلیریشن کا الزام ہے ۔ انھوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے درحقیقت اپنے سر پر لٹکنے والی نااہلی کی تلوار کے منفی نتائج کو پیش نظر رکھتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف کے دربار میں میں حاضری دی اور مفاہمت کا پیغام دیا۔

سینئرصحافی کا کہناتھا کہ فیصل واوڈا پر بھی اسی طرح کا الزام تھا کہ انہوں نے مس ڈیکلیریشن کی ، انہیں بھی نااہل کیا گیا، فیصل واوڈا نے جب کا غذات نامزدگی جمع کروائے تو اس میں لکھا کہ انہوں نے امریکی شہریت چھوڑ دی ہے لیکن اس وقت تک ان کی امریکی شہریت ختم نہیں ہوئی تھی لیکن انہوں نے شہریت ختم کرنے کیلئے درخواست دی ہوئی تھی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button