پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف پر نا اہلی کی تلوار لٹکنے لگی مگر کیوں؟ اعتزاز احسن کا بڑا دعویٰ

وزیراعظم سمیت ذمہ داروں کو پانچ ، پانچ سال کے لیے نااہل کیا جائے، جو قانون بنا نہ ہو، عدالت اس کا تجزیہ کر سکتی ہے نہ رکاوٹ ڈال سکتی ہے: اعتزاز احسن

اسلام آ باد(سٹاف رپورٹر، آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما اور معروف قانون دان اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں کوئی جنگ نہیں کرنا چاہے گا، سپریم کورٹ، وزیر اعظم، وزیر قانون، وزیر داخلہ اور الیکشن کمشنر کو بلائے۔

انہوں نے کہا عدالت پوچھے کہ سپریم کورٹ کی حکم عدولی پر کیوں نہ آپ کو سزا ہو؟ ان کا کہناتھا کہ اگر ان کو سزا ہوجاتی ہے تو پانچ سال کے لیے نااہل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 4 نسلوں کے پیسے لیکر کھاگئے۔ انہوں نے کہا کہ آئین میں لکھا ہے 90 روز میں الیکشن ہوں، سپریم کورٹ نے آئین اور قانون پر عمل کرنا ہے،الیکشن نہ ہوئے تو وزیراعظم، وزیر قانون اور رانا ثنااللہ ذمہ دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا رانا ثنا اللہ کہتے ہیں ہم 14 مئی کو الیکشن نہیں ہونے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ وزیراعظم،رانا ثنااللہ،اعظم نذیر تارڑ اور الیکشن کمشنر کو طلب اور ان کے بیانات کی وضاحت مانگے۔اگر یہ مان لیں کہ ہم نے عدالتی حکم کی توہین کی ہے تو پھر ان کو سزا دی جائے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سمیت ذمہ داروں کو پانچ پانچ سال کے لیے نااہل کیا جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button