پاکستان

پاسپورٹ کی تیاری اور فراہمی میں تاخیر کا سلسلہ تاحال جاری ‘ شہری خوار ہونے پر مجبور

عام فیس پرسال 2023ء نومبر میں جمع ہونے والے پاسپورٹ بھی ابھی تک تیار نہیں ہو سکے 'ارجنٹ فیس پر جمع ہونے والے پاسپورٹ بھی 15 روز کے بعد تیار ہو کر آ رہے ہیں

لاہور ( فیض احمد) پاسپورٹ کی تیاری اور فراہمی میں تاخیر کا سلسلہ تاحال جاری ،بروقت پاسپورٹ نہ ملنے سے بیرون ممالک جانے والے مسافروں سمیت عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانے والے شہریوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور عام فیس پرسال 2023 نومبر میں جمع ہونے والے پاسپورٹ بھی ابھی تک تیار نہیں ہو سکے اسی طرح ارجنٹ فیس پر جمع ہونے والے پاسپورٹ بھی 15 روز کے بعد تیار ہو کر آ رہے ہیں جبکہ عام فیس پر جمع ہونے والے پاسپورٹ مسلسل تاخیر کا شکار ہیں اور 2 ماہ کے بعد بھی نہیں مل رہے پاسپورٹ کے حصول کے لیے آنے والے لوگوں کو ہر بار ٹرخا کر بجھوا دیا جاتا ہے کہ چند روز کے بعد معلوم کریں آپ کو پاسپورٹ مل جائیگا لیکن ابھی تک ماہ نومبر کے مہینے کی 24 تاریخ کو۔جمع ہونے والے پاسپورٹ تیار ہو کر آئے ہیں جبکہ بیرون ممالک اور عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانے والے شہری بر وقت پاسپورٹ نہ ملنے کی وجہ سے شدید پریشان ہیں جبکہ بیرون ممالک جانے والے بعض افراد کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ نہ ملنے کے باعث ان کے ویزے کی معیاد مدت ختم ہو گئی ہے اسی طرح کئی لوگوں نے عمرہ کی ادائیگی کے لئے اپنے پاسپورٹ تجدید کرانے کے لئے جمع کرائے لیکن پاسپورٹ نہ ملنے کے باعث ان کا سارا شیڈول درہم برہم ہو گیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اب دوبارہ سے پروگرام ترتیب دینا پڑے گا کیونکہ ماہ دسمبر کے مہینے میں چھٹیوں کے وجہ سے اپنے بچوں کو ساتھ لے کر عمرہ کی ادائیگی کے لئے جانا تھا اب چھٹیاں ختم ہو گئی ہیں اب گرمیوں کی چھٹیوں میں جائیں گے۔ذرائع کے مطابق پاسپورٹ کی تیاری میں تاخیر کا سلسلہ گذشتہ کئی ماہ سے جاری ہے جس کی وجہ لیمیشن کا ختم ہونا بتایا گیا ۔جبکہ پاسپورٹ حکام کا کہنا ہے کہ جلد بیک لاک ختم ہو جائے گا اور پہلے سے صورتحال بہتر ہے اور جلد پاسپورٹ مقررہ وقت ملنا شروع ہو جائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button