پاکستان

نوازشریف کی مقبولیت نے مخالفین کے جھوٹے دعوؤں کے پرخچے اڑا دیئے : مریم نواز

میں عوام اور ملک کی خاطر تمام مظالم بھلانے کو تیار ہو ں، ایسا پاکستان خواب ہے جہاں امن، بھائی چارہ اور سلامتی ہو: مریم نواز کا قصور میں جلسہ سے خطاب

لاہور(کھوج نیوز) مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ قائد ن لیگ میاں نوازشریف کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے مخالفین کے جھوٹے دعوؤں کے پرخچے اڑا کر رکھ دیئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا تھا کہ سروے کہہ رہا ہے ن لیگ نے مقبولیت میں تمام جماعتوں کو پیچھے چھوڑ دیا، ہر سروے نے مخالفین کے جھوٹے دعوؤں کے پرخچے اڑا دیے، عوام دیوانہ وار نواز شریف کی طرف دوڑے چلے آتے ہیں، نواز شریف کے خلاف انتقام کی ہر لائن کراس کی گئی،کہا گیا نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، آج سیاست نواز شریف سے شروع اور نواز شریف پر ختم ہو رہی ہے۔ مریم نواز کا کہناتھا کہ لوگ کہتے ہیں مریم نواز کی تقریر شروع بھی نوازشریف سے ہوتی ہے اور ختم بھی، مخالفین کی تقریر بھی نواز شریف سے شروع ہوتی ہے اور ختم بھی نواز شریف پر ہوتی ہے، مخالفین نے طریقہ ڈھونڈ لیا کہ کارکردگی بتانے کے لیے نہیں تو نوازشریف پر تنقیدکرو۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے کارکن جلا گھیرؤا کی سیاست ترک کردیں، آپ کو بہلایا پھسلایا گیا، میں ایسے پاکستان کا خواب دیکھتی ہوں جہاں آپ کے ہاتھ میں پیٹرول بم نہیں، لیپ ٹاپ ہوں، ہاتھوں میں ڈنڈے نہیں ڈگریاں ہوں ، نوجوان روادار اور تمیز دار ہو، ہمارا نوجوان خودمختار ہو، نوجوانوں کو بہترین اسکول اور یونیورسٹیاں ملیں۔ان کا کہنا تھا کہ عوام نے ہر ظلم ، ہر جبر سہا لیکن نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا، اس جلسے کو گواہ بنا کر کہتی ہوں آپ اور اس ملک کی خاطر تمام مظالم بھلانے کو تیار ہوں، سب کو دعوت دیتی ہوں، جلاؤ گھیرا ؤ بند کرتے ہیں، پی ٹی آئی کے ورکرز کو کہتی ہوں نفرت کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کردو، میں خواب دیکھتی ہوں ایسے پاکستان کا جہاں پر امن، بھائی چارہ اور سلامتی ہو، جہاں غریب کا بچہ پیٹ بھر کر روٹی کھائے،جہاں پر حکومت کی توجہ انتقام پر نہیں خدمت پر ہو۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button