پاکستان

پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

کوٹ ادو میں ہونے والے دھماکے کے باعث 3 افراد زخمی ،دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے،پولیس

کوٹ ادو (نمائندہ کھو ج نیوز، آن لائن ) پنجاب کے شہر کوٹ ادو میں گھر میں دھماکہ،5 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو اہلکار فوری موقع پر پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو کے تھانہ دائرہ دین پناہ کی حدود میں گھر کے اندر رکھے کباڑ میں دھماکہ ہوا ہے،دھماکے کے باعث 5 افراد جاں بحق اور تین افراد زخمی ہو گئے ہیں۔دھماکے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،دھماکے کی نوعیت ابھی معلوم نہیں ہو سکی۔ ریسکیو حکام کے مطابق امدادی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button