پاکستان

پیپلز پارٹی اور ن لیگ میں اختلافات کیوں؟ بڑی وجہ سامنے آگئی

اگر پیپلز پارٹی سندھ سے کوئی سیٹ دینے کے لیے رضامند نہیں ہیں تو ہم بھی پنجاب سے کوئی سیٹ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں: مسلم لیگ ن کا مؤقف

اسلام آباد(کھوج نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اختلافات کیوں بڑھ رہے ہیں؟ اصل اور بڑی وجہ سامنے آنے کے بعد قومی سیاست میں ایک نئی ہلچل مچ گئی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ پیپلز پارٹی اسٹیبلشمنٹ اور پاکستان مسلم لیگ ن کو موجودہ صورتحال کا ذمہ دار سمجھتی ہے۔ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کو آگاہ کیا تھا کہ پنجاب میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں کی جائے گی اور اسٹیبلشمنٹ نے کسی الیکٹیبلز کو پیپلز پارٹی میں شامل ہونے پر مجبور نہیں کیا۔ ن لیگ کا موقف تھا کہ اگر پیپلز پارٹی کو پنجاب میں سیٹ چاہیے تو سندھ کی ایک جیتی ہوئی سیٹ دینا ہو گی۔ اگر آپ سندھ سے کوئی سیٹ دینے کے لیے رضامند نہیں ہیں تو ہم بھی پنجاب سے کوئی سیٹ دینے کے لیے تیار نہیں ہیں۔ اب اتحاد تو ٹوٹ گیا اور ہر پارٹی نے اپنا اپنا الیکشن لڑنا ہے۔ پیپلز پارٹی کو نظر آرہا ہے کہ اب اتحاد نہیں ہے تو مرکز میں شاید اپوزیشن کے بینچوں پر بیٹھنا پڑے گا۔ ان کے پاس کوئی چوائس نہیں ہے۔ کیونکہ مسلم لیگ ن اگلی حکومت پیپلز پارٹی کے ساتھ بنانے کے لیے تیار نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button