پاکستان

چوتھی باروزیراعظم بنانےسےبہتر ؟؟؟بلاول بھٹو بھی دل کی بات زبان پر لے آئے

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے عوام مجھے ایک بار موقع دیں

ایبٹ آباد(کھوج نیوز)چوتھی باروزیراعظم بنانےسےبہتر ؟؟؟بلاول بھٹو بھی دل کی بات زبان پر لے آئے،رپورٹ کے مطابق پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کسی کو دوسری یا چوتھی بار وزیراعظم بنانے سے بہتر ہے عوام مجھے ایک بار موقع دیں مایوس نہیں کروں گا۔ ایبٹ آباد میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ پیپلز پارٹی محروم طبقوں کی جماعت ہے اس جماعت کا تعلق عوام کی تین نسلوں سے ہے، آصف زرداری نے اپنے دور میں جو کام کیے وہ آپ کے سامنے ہیں، آصف زرداری نے خیبر پختون خوا کو شناخت دی، بی آئی ایس پی کے ذریعے عوام کی مدد کی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان میں مہنگائی اور غربت تاریخی سطح پر ہیں، سیات دان، بیورو کریسی اور حکومت کو زمینی حقائق کا اندازہ نہیں ہے انتہائی تیزی کے ساتھ مہنگائی اور غربت بڑھ رہی ہے، پرانی جماعتیں پرانی سیاست میں لگی رہتی ہیں ان مسائل سے نکلنا ہے تو نئی سیاست کی طرف بڑھنا ہوگا، نوجوانوں کو آگے آنا ہوگا، ایک نئی سیاست اور ایک نئی قیادت کی ضرورت ہے، آج اور کل کے مسائل کا حل پیپلز پارٹی کے منشور میں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button