پاکستان

باپ” نےبھی باپ بدل لیا ،مریم نوازکو دل و جان سے گلےلگا لیا”

بلوچستان عوامی پارٹی "باپ"کے سمیت متعدد دیگر قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ نون سے ہاتھ ملاکر چلنے کا اعلان کیا

لاہور(کھوج نیوز)باپ” نےبھی باپ بدل لیا ،مریم نوازکو دل و جان سے گلےلگا لیا”آصف زرداری سےتعلق ختم،”باپ” نےمریم نواز کوگلے لگا لیا، پاکستان مسلم لیگ نون نے آئندہ انتخابات کے لئے بلوچستان عوامی پارٹی(باپ) کو گلے لگا لیاواضح ہوکہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور شہبازشریف کے ہمراہ مریم نواز نے بھی کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر بلوچستان عوامی پارٹی "باپ”کے سمیت متعدد دیگر قوم پرست جماعتوں کے رہنماؤں نے مسلم لیگ نون سے ہاتھ ملاکر چلنے کا اعلان کیا.

ماضی میں (باپ) پارٹی کے رہنماؤں نے کم وبیش ساڑھے 6 سال قبل بلوچستان سے مسلم لیگ نون کی حکومت کے خاتمہ کے لئے پیپلزپارٹی کے شریک چئیرمین آصف علی زرداری سے گٹھ جوڑ کیاتھا۔ اب باپ پارٹی جس نے کچھ ہی عرصہ پہلے پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا تھا اچانک یوٹرن لیکر مسلم لیگ نون کے ساتھ مل گئی۔ واضح ہوکہ ماضی میں پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز باپ پارٹی کو سخت تنقید کا نشانہ بناتی رہی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button