پاکستان

چوہدری برادران نےکس کےخلاف سازش کی اورکس کس کی خدمت کرڈالی؟

چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی نے سابق صدر جنرل پرویزمشرف سے اس حد تک وفا نبھائی کہ وہ انھیں 100 بار ملک کا صدر بنانے کا نعرہ بلند کیا کرتے تھے

لاہور(ویب ڈیسک) گجرات کی سیاست کے چوہدریوں نے کس سے بے وفائی کی اور کس کس کی خدمت کرڈالی؟سارے راز کھل گئے،رپورٹ کے مطابق چوہدری ظہورالٰہی اور چوہدری منظورالٰہی کے بیٹوں چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویزالٰہی نے سابق صدر جنرل پرویزمشرف سے اس حد تک وفا نبھائی کہ وہ انھیں 100 بار ملک کا صدر بنانے کا نعرہ بلند کیا کرتے تھے لیکن پرویزمشرف نے ان کی وفاؤں کا صلہ نہیں دیا اور پیپلز پارٹی کو اقتدار میں لے آئے۔ بعد ازاں چوہدری بردران نے پیپلز پارٹی سے ہاتھ ملا لیا اور پرویزمشرف کو ایوان صدر سے بیدخل کردیا ۔

بتایا جاتا ہے کہ چودھری منظور الٰہی کے برخوردار چودھری پرویز الٰہی اور چودھری ظہور الٰہی کے فرزند چودھری شجاعت حسین پہلی دفعہ گرفتار کئے گئے ۔یہ دونوں ایک ماہ جیل میں رہنے کے بعد لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر رہا ہوئے۔ خان عبدالولی خان قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور چودھری ظہور الٰہی ڈپٹی اپوزیشن لیڈر تھے ۔باچا خان لاہور آتے تو انہی کے گھر ٹھہرتے چودھری پرویز الٰہی اور چودھری شجاعت حسین نے ہوش سنبھالا تو اپنے بزرگوں کو ولی خان، غوث بخش بزنجو، اکبر بگٹی، مولانا مفتی محمود، حبیب جالب اور استاد دامن کی خدمت کرتے دیکھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button