پاکستان

چوہدری پرویزالٰہی نےکس کےدباؤ پرعمران خان سےہاتھ ملایا،جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن کیوں دی گئی؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)چوہدری پرویزالٰہی نےکس کےدباؤ پرعمران خان سےہاتھ ملایا،جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن کیوں دی گئی؟تمام راز تاش کے پتوں کی طرح بکھرنے لگے،رپورٹ کے مطابق مارچ2022ءمیں عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائی گئی تو آصف علی زرداری نےشہباز شریف کو وزیر اعظم اور پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کا امیدوار بنایا۔یہ وہ موقع تھا جب جنرل باجوہ نے ایک ڈبل گیم شروع کی اور چودھری پرویز الٰہی کو عمران خان کے ساتھ ہاتھ ملانے پر مجبور کر دیا۔پہلی دفعہ چودھری برادران میں ایک دراڑ پڑگئی۔چودھری پرویز الٰہی وزیر اعلیٰ بن کرتحریک انصاف میں چلے گئے اور ان کے بھتیجے سالک حسین نے شہباز شریف کی کابینہ میں شمولیت اختیار کرلی۔ پھر پرویز الٰہی کو گرفتار کرنے کیلئے ظہور الٰہی روڈ لاہور میں انکے گھر کی دیوار کو ویسے ہی گرانے کی کوشش ہوئی جیسے 1958ء میں ان کے گجرات والے گھر کی دیوار کوگرایا گیا تھا اب پرویز الٰہی کو عدالتوں کے احکامات کے خلاف بار بار گرفتار کیا جا رہا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ ایک آئی جی اسلام آباد کے سامنے بے بس ہیں۔ یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ پاکستان کا آئین ایک ایسی بھینس بن چکا ہے جس کو ایک مضبوط لاٹھی سے ہانک کر اغواء کیا جا چکا ہے۔ سیاست دان اپنی غلطیوں سے سبق سیکھنے کیلئے تیار نہیں ان سیاست دانوں نے مل کر جنرل باجوہ کو ایکسٹینشن دی۔ باجوہ نے اپنے سب محسنوں کو دھوکہ دیا ان سیاست دانوں کو ایک دفعہ پھر آپس میں لڑایا جا رہا ہے ،جھوٹے مقدمات قائم کئے جا رہے ہیں کل مسلم لیگ نشانہ تھی آج تحریک انصاف نشانہ ہے اور مستقبل میں کوئی اور نشانہ ہو گا ۔ ان سیاست دانوں کو مل کر اس آئین کو بازیاب کرانا ہے جو آج کل لاپتہ ہے۔ آئین پر عملدرآمد ہو گا تو پاکستان میں استحکام آئے گا آئین کو چودھری ظہور الٰہی کی بھینس بنانے والے ایک دن پچھتائیں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button