پاکستان

چیف الیکشن کمشنر کو سفیر بنانے کی خبروں میں کتنی سچائی؟ سب کچھ سامنے آگیا

چیف الیکشن کمشنر کسی بھی بیرون ملک اسائنمنٹ کے طلب گار نہیں، ایسی افواہیں پھیلانے اور ان کو بڑھانے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے: ترجمان الیکشن کمیشن

اسلام آباد(کھوج نیوز) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو سفیر بنانے کی خبروں میں کتنی سچائی ہے؟ اس حوالے سے ایسے حقائق سے پردہ اٹھ گیا ہے کہ سب کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو سفیر بنائے جانے کی خبروں کے متعلق ترجمان الیکشن کمیشن نے اپنا بیان دیتے ہوئے کہا کہ ایسی خبروں میں کوئی سچائی نہیں ہے حکومت نے ایسی کوئی آفر نہیں کی اور نہ ہی چیف الیکشن کمشنر کا ایسا کوئی ارادہ ہے سکندر سلطان راجہ اپنی آئینی مدت مکمل ہونے کے بعد ملک میں ہی رہیں گے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے مزید کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کسی بھی بیرون ملک اسائنمنٹ کے طلب گار نہیں، ایسی افواہیں پھیلانے اور ان کو بڑھانے والوں کو تنبیہ کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button