پاکستان

چیف جسٹس عمرعطا بندیال کا پہلا اسکینڈل منظرعام پر آگیا

اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے سوسائٹی کی انظامیہ کو پریشرائز کرکے ایک کنال کی کمرشل اراضی ہتھیا لی جس کی مالیت اس وقت 7 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے

لاہور(کھوج نیوز) عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس چیف جسٹس عمرعطا بندیال کا پہلا اسکینڈل منظرعام پر آگیا چیف جسٹس عمرعطا بندیال بھی قبضہ مافیا کا حصہ نکلے،تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی اہلیہ نے رائے ونڈ روڈ پر اتحاد ٹاؤن سےمتصل ایگریکچرل سوسائٹی میں واقع ایک کنال کا پلاٹ کوڑوں کے مول لیا تھا ،قرعہ اندازی کے نتیجے میں جسٹس عمر عطا بندیال کی اہلیہ کا پلاٹ جس جگہ پر الاٹ ہوا وہ جگہ مذکورہ سوساٹی کے ماسٹر پلان میں قبرستان کے لئے رکھی تھی جس پر انھوں نے اپنا اثرورسوخ استعمال کرتے ہوئے سوسائٹی کی انظامیہ کو پریشرائز کرکے ایک کنال کی کمرشل اراضی ہتھیا لی جس کی مالیت اس وقت 7 کروڑ روپے بتائی جاتی ہے۔

بتایا گیا ہے کہ عمرعطا بندیال جو آج اپنے عہدے کی مدت ختم ہونے کے بعد ریٹائرہوجائیں گے بھی قبضہ مافیاز کا حصہرہے ہیں اسی طرح انھوں نے سپریم کورٹ کے متنازعہ ترین جج جسٹس مظاہر علی نقوی بھی قبضہ گروپ کا حصہ ہیں اور مظاہر نقو ی کے دو بیٹوں بھی حال ہی میں بیڈن روڈ لاہور کی ایک عمارت پر قبضہ کیا ہے،اور جسٹس عمر عطا بندیال ،اپنے ہم خیال جج جسٹس مظاہر علی نقوی کا دفاع کرتے چلے آرہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button