سوشل ایشوز

اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس نے طلباء و طالبات کیلئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا

طلبا کوپیر سے جمعرات تک مفت سفر کی سہولت اسکول کے اوقات میں ملے گی، کارڈہولڈر طلبا مفت سفرکی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے

لاہور( جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) لاہور کی اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس انتظامیہ نے طلباء و طالبات کے لئے بڑی خوشخبری کا اعلان کر دیا جس کے بعد طالبعلم خوشی سے چیخ اٹھے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں نگراں صوبائی وزیرٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد نے افتتاح کرتے ہوئے اورنج لائن ٹرین اور میٹرو بس میں طلبا و طالبات کو مفت سفر کی سہولت کا آغاز کیا۔ طلبا کوپیر سے جمعرات تک مفت سفر کی سہولت اسکول کے اوقات میں ملے گی، کارڈہولڈر طلبا مفت سفرکی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔ نگراں وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب ابراہیم مراد نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یونیفارم میں ملبوس اور اسٹوڈنٹ کارڈ ہولڈر طالب علم اورنج ٹرین اور میٹرو بس میں مفت سفر کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیٹرول عوام کے لیے بہت بڑا مسئلہ ہے، بڑھتی مہنگائی نے عوام کا سفر کرنا بھی مشکل بنا دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ طالب علموں کو مفت سفری سہولت اسکول کے اوقات میں میسر ہو گی، مستقبل میں معذور افراد کو بھی مفت سفری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ اورنج لائن ٹرین انار کلی اسٹیشن پر ایک تقریب کے دوران طالب علموں میں مفت کارڈ بھی تقسیم کیے گئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button