پاکستان

2013، 2018ء میں پیپلز پارٹی کو پنجاب سے کس کس نے نکالا؟ بلاول نے اسٹیبلشمنٹ پر الزام عائد کر دیا

2013 میں جنرل پاشا، افتخار چودھری ، ن لیگ جبکہ 2018ء میں جنرل فیض اور ثاقب نثا ر نے مل کر ہماری پارٹی کو پنجاب سے نکالا: بلاول بھٹو

لاہور(نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) 2013ء اور 2018ء میں پیپلز پارٹی کو پنجاب سے کس کس نے نکالا؟ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسٹیبلشمنٹ پر الزام عائد کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ 2013 میں جنرل پاشا، افتخار چودھری اور ایک سیاسی جماعت (مسلم لیگ ن)نے سازش کرکے پیپلز پارٹی کو پنجاب سے نکالا۔ بعد میں اس سیاسی جماعت کو اس کا نقصان بھی ہوا۔ 2018 میں جنرل فیض اور ثاقب نثار کا گٹھ جوڑ تھا۔ انہوں نے کہا کہ سی ای سی کا مطالبہ ہے کہ الیکشن کمیشن فوری انتخابات کی تاریخ دے ۔ الیکشن کی تاریخ آنے کے بعد سیاسی جماعتیں انتخابی موڈ میں آجائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ جب الیکشن کمیشن الیکشن کے شیڈول کا اعلان کرے گا تو اس کے بعد اپنی انتخابی حکمت عملی سامنے لائیں گے۔ مایوس نوجوانوں کو امید دلانا تمام سیاسی جماعتوں کی ذمہ داری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button