پاکستان

چین کو گدھوں کی کھالوں کیساتھ کونسے 4 پروٹوکولز پر دستخط کرنے کی منظوری دی گئی؟

پروٹوکولز کا مقصد چین کیلئے گدھوں کی کھالوں کی برآمد کو ریگولیٹ کرنا ہے، خشک مرچیں، بیف اور ڈیری مصنوعات کی چین کیلئے برآمدات بھی ریگولیٹ ہوں گی

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) چین کو گدھوں کی کھالوں کیساتھ کونسے 4 پروٹوکولز پر دستخط کرنے کی منظوری دی گئی؟ وفاقی کابینہ نے پاک چین تجارت کو توسیع دینے کا فیصلہ کرلیا اور چین کے ساتھ 4 پروٹوکولزپر دستخط کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی کابینہ نے گدھوں کی کھالیں برآمد کرنے کیلئے پروٹوکول پر دستخط کی منظوری دی، اس کے علاوہ خشک مرچیں، بیف اور ڈیری مصنوعات کے پروٹوکولز پر دستخط کی منظوری دی گئی۔ ذرائع نے بتایاکہ پاکستان اورچین کے درمیان 4 مختلف پروٹوکولز پر دستخط کیے جائیں گے، پروٹوکولز کا مقصد چین کیلئیگدھوں کی کھالوں کی برآمد کو ریگولیٹ کرنا ہے، خشک مرچیں، بیف اور ڈیری مصنوعات کی چین کیلئے برآمدات بھی ریگولیٹ ہوں گی۔

ذرائع کا کہنا تھاکہ پروٹوکولز کے تحت چین کے ساہٹو سینٹری قوانین اور ریگولیشنز کی تعمیل ہوگی۔ حکومتی ذرائع کے مطابق صحت، حفاظتی معیارات اور قرنطینہ ضروریات پر عملدرآمد ہوگا، ان پروٹوکولز کی وزارت قانون و انصاف سے پہلے ہی توثیق کرائی جاچکی ہے جبکہ وزارت خارجہ نے بھی پروٹوکولز پر کوئی اعتراض نہیں کیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button