انٹرنیشنل

رواں سال کتنے سال کے عمر کے بچہ کو حاجی قرار دیا گیا؟ پتا چل گیا

والدین کے ہمراہ آیا ہوا 11 ماہ کا بچہ رواں سال کا سب سے کم عمر حاجی ہے' بچے کا تعلق کس ملک سے ہے اس حوالے سے مزید کوئی معلومات نہیں دی گئیں

سعودی عرب(مانیٹرنگ ڈیسک) رواں سال کتنے سال کے عمر کے بچہ کو حاجی قرار دیا گیا؟ پتا چل گیا ‘حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا کیا اور میدان عرفات کی مسجد نمرہ سے شیخ ڈاکٹر یوسف بن محمدبن سعید نے خطبہ حج دیا۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق میدان عرفات میں حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ ادا ہونیکے بعد عازمین نے مسجد نمرہ سے خطبہ حج سننے کے بعد ظہر و عصر کی نمازیں یکجا کرکے ایک ساتھ ادا کیں۔ اذان مغرب کے بعد عازمین میدان عرفات سے مزدلفہ روانہ ہوں گے جہاں وہ نماز مغرب اور عشا ملا کرادا کریں گے۔ سعودی ادارہ شماریات کے مطابق رواں سال حج میں 18 لاکھ 45 ہزار 45 مرد و خواتین عازمین نے شرکت کی، گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال حاجیوں کی تعداد میں 9 لاکھ 26 ہزار کا اضافہ ہوا۔

سعودی ادارہ شماریات نے بتایاکہ دنیا بھر سے 16 لاکھ 60 ہزار 915 عازمین سعودی عرب آئے جبکہ مملکت سے ایک لاکھ 84 ہزار 130 افراد نے حج ادا کیا۔ وہیں سعودی اخبار نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ والدین کے ہمراہ آیا ہوا 11 ماہ کا بچہ رواں سال کا سب سے کم عمر حاجی ہے۔ بچے کا تعلق کس ملک سے ہے اس حوالے سے مزید کوئی معلومات نہیں دی گئیں۔ بچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button