پاکستان

کراچی میں جدید سائنسی طریقے سے غیر ملکی منشیات تیار کرنے والی لیبارٹری پکڑی گئی

ڈیفنس کے ایک بنگلے میں میرجوانا کاشت کرنے کی ایک بائیو لیب پکڑی گئی ہے، جسے کینیڈا پلٹ ایک پاکستانی چلا رہا تھا

کراچی(کرائم رپورٹر، آئی این پی)شہر قائد کے علاقے ڈیفنس کے ایک بنگلے میں جدید سائنسی طریقے سے غیر ملکی منشیات میرجوانا اگانے اور تیار کرنے کی لیبارٹری پکڑی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک بنگلے میں میرجوانا کاشت کرنے کی ایک بائیو لیب پکڑی گئی ہے، جسے کینیڈا پلٹ ایک پاکستانی چلا رہا تھا، جہاں منشیات تیار اور اس کی فروخت کی جا رہی تھی۔ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے بنگلے پر چھاپا مار کر کروڑروں روپے کی منشیات برآمد کر لی ہے، سیکرٹری ایکسائز عاطف الرحمن نے واقعے سے متعلق پریس کانفرنس میں خطرے کی گھنٹی بجا دی، انھوں نے کہا کہ چھاپے میں کروڑوں روپے کی منشیات کے ساتھ ڈیڑھ کروڑ کا سامان بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔

انھوں نے انکشاف کیا کہ منشیات کا پودا بنانے کے لیے بیج، کھاد اور مٹی بھی باہر سے ہی آتی ہے، اور بنگلے میں جدید سائنٹیفک طریقے اس کی کاشت کی جا رہی تھی، انھوں نے تشویش کا اظہار کیا کہ ممکن ہے کہ شہر میں اس طرح کے دیگر مقامات پر بھی کاشت ہو رہی ہو۔عاطف الرحمن کے مطابق 24 ستمبر کو سرفراز نامی شخص کی گاڑی سے غیر ملکی شراب کی بوتلیں اور میرجوانا برآمد ہوئی تھی، اس کی نشان دہی پر بنگلے پر چھاپا مارا گیا جس پر یہ لیب پکڑی گئی، اور ایک پاکستانی کینیڈین شہری کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ابتدائی تخمینے کے مطابق 14 کروڑ سے زائد کی منشیات پکڑی گئی ہے، سیکریٹری ایکسائز نے بتایا کہ ادارے کے پاس اس سلسلے میں جدید سامان کی شدید قلت ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button