پاکستان

کیا نوازشریف بدل گئے ہیں؟ رہائی کب ملے گی؟ پرویز الٰہی نے ڈھکے چھپے لفظوں میں سب بتا دیا

عام انتخابات نہ ہونے سے ملک کا نظام رکا ہوا ہے، جو حالات ہیں تمام سیاستدانوں کو انتخابات سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے: پرویز الٰہی

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) صدر پاکستان تحریک انصاف پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ ملک کے جو حالات ہیں تمام سیاستدانوں کو انتخابات سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ جیل کا کھانا دیا جاتا ہے جس سے طبیعت ناساز رہتی ہے، پہلے ڈاکٹرکی سہولت میسرتھی،اب ان کو اس میں بھی مسائل نظرآنے لگے۔ سابق وزیراعلیٰ نے کہا کہ آج مہنگائی سے عام آدمی ختم ہوچکا ہے جب کہ چینی مہنگی ہونے کے اصل ذمہ دار نواز شریف اور شہبازشریف ہیں۔

پی ٹی آئی صدر کا کہنا تھا کہ عام انتخابات نہ ہونے سے ملک کا نظام رکا ہوا ہے، جو حالات ہیں تمام سیاستدانوں کو انتخابات سے قبل حفاظتی ضمانت کرالینی چاہیے۔ میری رہائی کی بات اللہ ہی بہترجانتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات پرکچھ نہیں کہہ سکتا، چوہدری شجاعت سے دوبارہ ملاقات ہوئی۔ ایک سوال کے جواب میں پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ سننے میں یہ بھی آرہا ہے کہ نوازشریف کی ملک واپسی کی تاریخ بدل رہی ہے۔ نوازشریف تو خود بھی بدل سا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button