پاکستان

وزیراعلیٰ محسن نقوی کی یوم پاکستان کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وزیٹربک میں تاثرات درج کیے اور شاعر مشرق علامہ محمداقبال کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا

لاہور (سٹاف رپورٹر، آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے آج یوم پاکستان کے موقع پر حضوری باغ مزار اقبال پر حاضری،پھولوں کی چادر چڑھائی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی ۔

وزیراعلیٰ نے ملک کی سا لمیت، ترقی و خوشحالی، استحکام کیلئے دعا کی۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے وزیٹرزبک میں تاثرات درج کیے۔ وزیراعلیٰ نے شاعر مشرق علامہ محمداقبال کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوںنے کہا کہ خطبہ آلہ آباد کے موقع پر علامہ اقبال نے علیحدہ وطن کا تصور پیش کیا۔علامہ اقبال نے اپنی شاعری اور افکار کے ذریعے برصغیر پاک و ہند کے مسلمانوں کو خواب غفلت سے بیدار کیا۔ علامہ اقبال نے علاقائی حدود و قیود سے ماورا ہو کر انسانیت کو اپنے پیغام کا مخاطب بنایا۔

انہوںنے کہا کہ شاعر مشرق کا پیغام آج بھی ہماری رہنمائی کی راہ متعین کرتا ہے۔پاکستان علامہ اقبال کا خواب تھا،جسے قائداعظم نے شرمندہ تعبیر کیا۔ علامہ اقبال کے تصور پاکستان کو سمجھنے کی آج اشد ضرورت ہے۔

محسن نقوی کی سیاست میں انٹری، کس جماعت سے الیکشن لڑیں گے؟

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button