محسن نقوی کی سیاست میں انٹری، کس جماعت سے الیکشن لڑیں گے؟
میں نے الیکشن نہیں لڑنا،سیاست نہیں کرنی لیکن لوگوں کی فلاح وبہبود کا کام ضرور کرنا ہے: وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا بیان
لاہور (سٹاف رپورٹر، آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یوم پاکستان پر مزاراقبال پر حاضری کے بعد کہا کہ الیکشن کی تاریخ کے معاملے میں صرف پنجاب حکومت کا عمل دخل نہیں۔الیکشن کاتعین کر نے میں بہت سے ادارے کارفرماں ہوتے ہیں،سوچ سمجھ کر ہی فیصلہ کیاگیا ہوگا۔
عمران خان بڑی پارٹی کے سربراہ ہیں،انہوں نے الزام لگایا ہے اس کی تحقیقات کر کے کارروائی ہونی چاہیے۔پولیس پر الزامات کی تحقیقات کے لئے کمیشن بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔میں نے الیکشن نہیں لڑنا،سیاست نہیں کرنی لیکن لوگوں کی فلاح وبہبود کا کام ضرور کرنا ہے۔5 ارب روپے صرف رمضان بازار لگانے پر خرچ آرہا تھا۔ گزشتہ برس ٹینٹ کا کرایہ 2ارب 40کروڑ تھا، اب یہ سارامالی فائدہ عوام کو پہنچانا چاہتے ہیں۔پہلے لینڈ کروزر والے کو بھی امدادی نرخ پر آٹا مل رہا تھا،اب صرف مستحقین کو مفت دیں گے۔ عوام بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں مفت آٹے کیلئے رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔چپ کے بغیر شناختی کارڈ والوں کو رجسٹر پر اندراج کر کے آٹادینے کے احکامات پر عملدر آمد شروع ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے آٹے کے حصول کیلئے کمپیوٹر اورسسٹم پر اندراج یقینی بنایا ہے۔
پنجاب بھر میں چندر وز میں 50لاکھ آٹے کے بیگز مستحقین میں تقسیم کیے جا چکے ہیں۔فری آٹے کی تقسیم یقینی بنانے کیلئے میں خود جاکر فیلڈ میں جائزہ لے رہا ہوں۔صوبائی وزراء اظفر علی ناصر، عامر میر،سیکرٹری اطلاعات علی نواز ملک،سیکرٹری اوقاف طاہر رضا، سی سی پی او لاہور کمشنر لاہور، ڈپٹی کمشنر اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔
عالمی ادارہ صحت اور محکمہ صحت بلوچستان کے درمیان 6معاہدوں پر دستخط