پاکستان

5 ماہ کے دوران طیاروں سے کتنے پرندے ٹکرائے؟ سب سے زیادہ واقعات کہاں ہوئے؟

5 ماہ کے دوران 29 واقعات پیش آ چکے ہیں جبکہ سب سے زیادہ واقعات لاہور ، کراچی ائیر پورٹ پر ہوئے ، اعداد و شمار جاری کر دیئے گئے

لاہور (نمائندہ خصوصی، آن لائن) ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات کے اعداد شمار جاری کردئیے گئے جس کے تحت 5ماہ کے دوران طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے29واقعات ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیرلائن کی پروازوں سے 5ماہ کے دوران پرندے ٹکرانے سے متعلق ذرائع نے بتایا ہے کہ رواں سال جنوری سے لے کر اب تک پرندے ٹکرانے کے 29 واقعات پیش آچکے ہیں۔صرف رواں ماہ میں ہی اب تک پرندہ ٹکرانے کے 10 واقعات رپورٹ ہوچکے ہیں، پرندے ٹکرانے کے زیادہ تر واقعات کراچی، لاہور، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ہوئے۔

فیصل آباد، سکھر، کوئٹہ، پشاور،گلگت،ملتان ایئرپورٹس پر بھی پرندے ٹکرانے کے واقعات ہوئے جبکہ سب سے زیادہ واقعات کراچی اور لاہورائیرپورٹ میں رپورٹ ہوئے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 7پروازوں کو جزوی اور مکمل نقصان پہنچا جبکہ 22طیارے نقصان سے بچ گئے، پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے کو بھاری نقصان برداشت کرنا پڑتا ہے، پرندہ ٹکرانے کے سبب جہاز عارضی طور پر گرائونڈ ہوجاتے ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button