پاکستان

76 واں یوم آزادی پاکستان؛کاکول اکیڈمی میں پریڈ آج رات ہوگی

ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا اہتمام 13اور 14اگست کی درمیانی شب کیا جائے گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر آزادی پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے

ایبٹ آباد(کھوج نیوز)76 واں یوم آزادی پاکستان؛کاکول اکیڈمی میں پریڈ آج رات ہوگی، پاکستان کے 76ویں یوم آزادی کے موقع پر پی ایم اے کاکول میں پریڈ کا انعقاد کیا جائے گا۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول میں آزادی پریڈ کا اہتمام 13اور 14اگست کی درمیانی شب کیا جائے گا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر آزادی پریڈ کی تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔

پاکستان ملٹری اکیڈمی کے کیڈٹس اپنے مخصوص انداز میں ڈرل پریڈ پیش کریں گے،تقریب میں پاکستان اور مادر وطن کے شہدا کو خصوصی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ یہ تقریب اس حقیقت کا والہانہ اظہارہوگا کہ  پاکستانی قوم ایک زندہ دل قوم ہے ،زندہ دل قومیں اپنی آزادی کا جشن بھرپور اورپرجوش انداز میں مناتی ہیں،جشن آزادی اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button