پاکستان
9 مئی سانحہ، گرفتار ملزموں کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا؟ رپورٹ آگئی
9مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کاسلسلہ جاری ہے،لاہور سے اب تک 2 ہزار کے قریب شرپسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے،
لاہور(کرائم رپورٹر) 9 مئی سانحہ، گرفتار ملزموں کی تعداد میں کتنا اضافہ ہوا؟ رپورٹ آگئی ‘ پنجاب بھر میں 9 مئی اور اس کے بعد سرکاری ونجی اداروں پر حملوں اور جلاگھیرا پر گرفتار ملزمان کی تعداد3800 سے زائد ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث شرپسندوں کی گرفتاری کاسلسلہ جاری ہے،لاہور سے اب تک 2 ہزار کے قریب شرپسندوں کو گرفتار کیا جاچکا ہے، رات گئے بھی رہنماں اور کارکنوں کیگھروں پر چھاپے ماریگئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کی پرتشددکارروائیوں میں 162پولیس افسران اور اہلکار زخمی ہوئے۔ پنجاب بھر میں پولیس کے زیر استعمال97 گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا، تھانوں اور دفاترسمیت22 سرکاری عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔