پاکستان

جی ایچ کیو پر حملہ، بیرونی سازش اور بھارتی مقاصدہے ، خواجہ آصف کا بڑا دعویٰ

جی ایچ کیو پر حملہ بیرونی سازش اور ہندوستان کے مقاصد میں شامل ،حملہ کرنیوالوں کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے جو پاکستان دشمنوں کے ساتھ کیا جاتا ہے، وزیر دفاع

سیالکوٹ( نمائندہ کھوج نیوز، آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی کو پاکستان کے وجود پرحملہ کیا گیا ، ایک شخص نے صرف اپنے اقتدار کیلئے یہ حملہ کیا، جی ایچ کیو پر حملہ ہندوستان کے مقاصد میں شامل ہے۔ فوجی تنصیبات پر حملہ کرنیوالوں کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے گا جو پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ عمران خان اس امریکی خاتون رکن کانگریس سے بات کر کے ترلے منتیں کر رہا ہے،جسے امریکا میں بھی کوئی نہیں جانتا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے ریلی کے ہمراہ چونڈہ میں یادگار شہداء پر حاضری دی۔خواجہ آصف نے چونڈہ میں شہداء کی قبروں پر پھول چڑھائے اور فاتخہ خوانی کی۔ اس موقع پر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ہم آج شہداء کی یادگار پر آئے ہیں، یہاں پر بہادری سے ہندوستانی فوج کو شکست دی، جنہوں نے وطن عزیر کے دفاع میں قربانی دی ان کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ایک سیاسی رہنما اور لیڈر افواج کو ٹارگٹ کر رہے ہیں، افواج کو ٹارگٹ کرنے میں وہ بیرونی افراد کو بھی شامل کر رہے ہیں، عوام جس طرح افواج سے محبت کرتی ہے اس کا اظہار اس طرح کیا جائے۔خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ جو 9 مئی کو ہوا اس کا تاثر زائل کیا جائے، آج بھی ہمارے افواج چٹان کی طرح کھڑی ہے، فوجی جوان وطن عزیز کے لیے اپنی جانوں کی قربانی دے رہے ہیں، افواج پاکستان کی قربانیوں کے اعتراف میں اظہارِ یکجہتی کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ قوم کے اتحاد کی ضرورت ہے، اقتدار کو یہ لوگ دوبارہ اپنے قبضہ میں لینا چاہتے ہیں، 22 کروڑ عوام، شہداء کے اہلخانہ اس مٹی سے ان کی محبت کسی لالچ سے مشروط نہیں، میں ایک دفعہ پھر ان لازوال قربانیوں اور نشان حیدر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، تمام شرکاء کا مشکور ہوں اس یادگار پر تجدید عہد کرنے آئے، 9 مئی کو پاکستان کے وجود پرحملہ کیا گیا تھا، ایک شخص نے صرف اپنے اقتدار کے لیے یہ حملہ کیا، جی ایچ کیو پر حملہ ہندوستان کے مقاصد میں شامل ہے۔وزیرِ دفاع نے کہا کہ جب ایک ٹولہ مقدس یادگاروں پرحملہ کرے تو شہداء کے خاندانوں پر کیا گزر رہی ہو گی، میں کبھی کسی کی وفاداری پر شک نہیں کرتا، لیکن 9 مئی کو جنہوں نے حملہ کیا مجھے ان کی نیت پر شک ہے۔

خواجہ آصف نے کہا کہ میں کسی کی حب الوطنی پر شک نہیں کرتا لیکن 9 مئی کو آرمی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کی نیت اور ان کے اس مٹی سے رشتے پر سوالیہ نشان نظر آتا ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں کے پاس اقتدار آتا جاتا رہتا ہے لیکن ہم نے کبھی افواج پاکستان کے ساتھ اپنے رشتے پر سوالیہ نشان نہیں بنایا۔انہوں نے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ساری قوم متحد ہوکر افواج پاکستان کا اظہار تشکر کرے اور اس رشتے کو مضبوط بنائے، فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے والوں کے ساتھ وہی سلوک کیا جائے گا جو قانون کے مطابق پاکستان کے دشمنوں کے ساتھ کیا جاتا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان امریکی خاتون رکن کانگریس سے بات کر کے ترلے منتیں کر رہا ہے، یہ اس کے ترلے کر رہا ہے، جسے امریکا میں بھی کوئی نہیں جانتا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ایک سال پہلے جیب سے جعلی خط لہرا کر دکھایا گیا، کہا کہ بیرونی سازش ہے، کدھر گئی سازش؟انہوں نے مزید کہا کہ ابھی عمران خان کہہ رہا ہے کہ نومئی کو جو ہوا مجھے اس کا علم نہیں تھا، میں تو قید میں تھا۔ آٹھ، نو دن تو مذمت بھی نہیں کی، کہتا ہے کہ ایجنسیوں کے لوگ تھے۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ عمران خان جھوٹ بولنے کا ماسٹر ہے، لیکن اب اسکا جھوٹ چل نہیں رہا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button