پاکستان

عدلیہ سے اب اگر اسٹے آیا تو ……؟ عبدالقدوس بزنجو نے بڑی دھمکی لگا دی

حکومتی اور کابینہ کے فیصلوں پر عدلیہ سے بار بار اسٹے آجاتا ہے اب اگر اسٹے آیا تو خود عدالت جائونگا ، عدلیہ کا کام قانون کی رکھوالی کرنا ہے

کوئٹہ (کھوج نیوز، این این آئی )وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ عوام کے لئے فیصلہ کرنا حکومت کا حق ہے ہم اپنے فیصلوں کو کسی کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے ، حکومتی اور کابینہ کے فیصلوں پر عدلیہ سے بار بار اسٹے آجاتا ہے اب اگر اسٹے آیا تو خود عدالت جائونگا ، عدلیہ کا کام قانون کی رکھوالی کرنا ہے نا کہ قانون میں مداخلت کرنا ،ہمیں مشاورت،احترام اور جمہوری اقدار کے تحت صوبے کو گھمبیر مسائل اور مشکلات سے نکالنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے،دو وزراء اعلیٰ کا جانا اور میرا وزیراعلیٰ بننا اللہ کا فیصلہ تھا ،اللہ کے نظام میں مداخلت اللہ کی ناراضگی کا سبب بن رہی ہے، کبھی پیپلز پارٹی کے آصف علی زرداری پر الزامات لگے، کبھی میاں نواز شریف پر، کبھی میاں شہباز شریف، کبھی عمران خان اور تو اور ہم نے اعلیٰ عسکری قیادت پر بھی الزمات لگائے، یہاں جیلوں میں ڈالنے اور لوگوں کو سڑکوں پر گھسیٹنے سمیت گئی سنگین الزامات لگاتے رہے لیکن جو قدرت نے لکھا ہوتا ہے وہی ہوتا ہے ہمیں انتقام کی بجائے وہ ذمہ داری نبھانے کی ضرورت ہے جو اللہ نے ہمارے سپرد کی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے کرنا ایوان کا حق ہے ہم عوام کیلئے بہتر فیصلے کر رہے ہیں ای ٹینڈنگ ، میرٹ پر نوکریاں فراہم اس لئے کر رہے ہیں تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ سیاستدانوں پر انگلیاں اٹھتی ہیں میرا حلقہ 55ہزار اسکوائر کلومیٹر پر محیط ہے کیا یہ ممکن ہے کہ میں 15لاکھ میں انتخابی مہم چلاسکوں ہم سے جھوٹ بلوایا جاتا ہے اور ہم بھی لکھ کر دیتے ہیں کہ 15لاکھ روپے کے اخراجات کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ملک کی مشکلات سمجھنے کی ضرورت ہے ہر ایک اپناکام کرے تو بہتر ہے حکومت مہینوں کے سوچ بچار کے بعد ایک تعیناتی یا فیصلہ کرتی ہے ہم کابینہ میں فیصلے لیتے ہیں لیکن ان پر اسٹے دے دیا جاتا ہے عدلیہ کا کام قانون کی پاسداری ہے عدلیہ ہمیں بلا کر پوچھے کہ انہیں یہ فیصلہ سمجھ نہیں آرہا لیکن ہمیں سنے بغیر ہی معاملات پر اسٹے دے دیا جاتا ہے بار بار اسٹے دیکر ایوان کا تقدوس بھی پامال ہوتا ہے ہم ایوان کا تقدس پامال کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے اب کسی فیصلے پر اسٹے دیا گیا تو ایڈوکیٹ جنر ل کے بجائے خود عدالت میں جائونگا ہمیں عدالت کے سامنے جانے میں کوئی شرم محسوس نہیں ہوگی میں سیشن جج کے سامنے بھی پیش ہونے کو تیار ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا کام قانون کی رکھوالی کرنا ہے نہ کہ قانو ن میں مداخلت کرنا حکومت عوام کے فیصلوں کا حق رکھتی ہے اور اپنے فیصلوں کو کسی کو چیلنج نہیں کرنے دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ کہا کہ انسانوں کے اللہ تعالیٰ نے اشرف المخلوقات اس لئے نہیں بنایا کہ ہم ایک دوسرے سے تفریق، ظلم و جبر کریں ہم اللہ کے نظام میں مداخلت کرنے کی کوشش کرتے ہیں جس کی وجہ سے ہم بربادی کی راہ پر گامزن ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اللہ کے نزدیک تمام لوگ برابر ہیں کوئی بڑا جھوٹا نہیں ہے اگر اللہ کے نزدیک ہم برابر ہیں تو ہم سب کیوں انسانوں کے درمیان تفریق کرتے ہیں عزت،دولت، کامیابی ناکامی سب کچھ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ حال ہی میں ویڈیوز بنانے کا سلسلہ چل پڑا ہے اللہ تعالیٰ جب انسانوں کے عیب چھپاتا ہے تو ہم کیوں ایک دوسرے کے عیب عیاں کرتے ہیں ہم پر سیلاب، زلزلے، اور دیگر آفات در اصل اللہ کی ناراضگی اور غصے کا اظہار ہیں ہم روز محشر اللہ تعالیٰ کو کیا حساب دیں گے ۔

گورنر پنجاب سے اوورسیز سرمایہ کاروں کے وفد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button